پشاور چینی

پشاور، چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی

ویب ڈیسک: پشاور میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چینی فی کلو 170 سے 175 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ایک طرف بجلی کے بھاری برکم بل تو دوسری جانب مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے چینی خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر اشیائے خورد و نوش کی طرح چینی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے پریشان شہری مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں۔
پشاور میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 20 روپے سے زائد کا فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، تاجروں نے نزلہ نگران حکومت پر گرا دیا۔ اس صورت حال میں عوام حکومت سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ساری ذمہ داری آئی ایم ایف پر ڈال کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آ رہی ہے۔ پشاور میں چینی کی 170 سے 175 روپے فی کلو میں فروخت کا اگر نوٹس نہ لیا گیا تو یہ بھی پٹرول کی طرح مہنگی ترین چیز بن جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر کے طلبہ کے لئے آن لائن پورٹل بنانے کا فیصلہ