مہنگائی کیخلاف احتجاج

مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری رہے گا، بحر اللہ ایڈووکیٹ

ویب ڈیسک: مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحر اللہ ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے احتجاج جاری رکھے گی، جماعت اسلامی گورنر ہاوس کے سامنے لاکھوں افراد کا دھرنا دے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج جبکہ حکومت کیخلاف وائٹ پیپر شائع کیا جائیگا، احتجاج کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی جماعت اسلامی کیخلاف احتجاج پر مقدمات درج کرا رہی ہے۔ بحر اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کا فی یونٹ 10 روپے مقرر کیا جائے نہیں تو ستمبر کے آخر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے