ڈنیال سمندری طوفان سے لیبیا میں تباہی، 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں

ویب ڈیسک: بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان ڈنیال نے لیبیا میں تباہی پھیلا دی، طوفان کے نتیجے میں کم از کم 3 ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے ڈنیال سمندری طوفان نے بڑی تباہی مچا دی۔
لیبین وزیر داخلہ کے مطابق طوفان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہزاروں دیگر افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر سمندر میں لاپتہ ہوگئے، جن کے بارے میں سمندری پانی میں ڈوب جانےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا