iStock 1214269987 1589453172

کورونا کی ویکسین ریمڈیسویر پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں میں تیارہونا شروع ہو جائے گی

وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ویکسین ’ریمڈیسویر‘ پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں میں تیار ہونا شروع ہو جائے گی۔
جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس دوا کی پاکستان میں تیاری کے بعد اسے 127 ممالک میں برآمد کیا جائے گا۔ معاونِ خصوصی کے مطابق ریمیڈیسویر انجیکشن کی صورت میں دستیاب ہو گی اور پاکستان کی کوشش ہو گی کہ یہ دوا کافی کم قیمت میں دستیاب ہو۔
امریکہ کی ایک ادویات تیار کرنے والی کمپنی نے کووڈ 19 کا علاج کرنے والی دوا ‘ریمڈیسویر’ کو وسیع پیمانے پر تیار کرنے کے لیے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پانچ دوا ساز کمپنیوں سے معاہدے کیے تھے۔ یہ معاہدے ‘گیلیڈ’، انڈیا اور پاکستان کی پانچ دوا ساز کمپنیوں کے درمیان طے پائے ہیں اور یہاں تیار کی جانے والی ویکسین دنیا کے 127 ملکوں کو فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ویپنگ کرنے والے نوجوان جسمانی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں، تحقیق
مزید پڑھیں:  تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں بھی پھیپھڑوں کے کینسر کا انکشاف

‘ریمڈیسیور’ کے دنیا کے کئی ہسپتالوں میں کیے جانے والے تجرباتی استعمال میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی علامات کو پندرہ دن کے بجائے دس دن میں ختم کر دیا تھا۔ وائرس کو ختم کرنے والی یہ دوا اصل میں ایبولا کے علاج کے طور پر تیار کی گئی تھی۔ یہ دوا انسانی جسم میں موجود ان اینزائم یا خامرہ کو ختم کرتی ہی جن کی خلیوں میں توالید کے لیے اس وائرس کو ضرورت ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت