محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کی سپیشل چھاپہ مارٹیم پر گوئے نزد فقیر آباد بابا زیات علاقہ تھانہ خزانہ میں اہم کارروائی کے دوران داعش کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی اس دوران جوابی فائرنگ سے داعش تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک یو گئَے۔
دوران فائرنگ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ کالعدم تنظیم داعش کے ایک منظم گروہ کے تخریبی کارروائی کی غرض سے منصوبہ بندی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پشاور کی سپیشل چھاپہ مارٹیم زیر قیادت ڈی ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی نے کارروائی کی.
اس دوران وہاں پہلے سے موجود نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی۔پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس دوران پولیس ٹیم محفوظ رہی جبکہ فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک شدہ پڑے ملے جن کی شناخت نہ کی جا سکی۔
ہلاک شدہ دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ و بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ جملہ برآمد شدہ ہینڈ گرنیڈز کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر محفوظ کر دیا۔
ہلاک شدہ دہشت گردوں کے دیگر 5/6تنظیمی ساتھی اراضیات و دریا کنارے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی گئی ہیں تا کہ دشت گردوں کی شناخت ہو سکے اور ان کیخلاف کارروائی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید