جناح ہاؤس حملہ کیس

جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید و دیگر کی ضمانت منظوری چیلنج کرنے کا فیصلہ

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید، روبینہ جمیل سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہونے پر پراسیکیوشن نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن انسداد دہشت گردی کی جانب سے صنم جاوید، روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی، اس سلسلے میں درخواست کی تیاری پر مشاورت جاری ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کا مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست دائر کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت 9 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی تھی جسے اب چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں امریکی جامعات کا احتجاج کینیڈا پہنچ گیا