پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں روپے میں استحکام کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
اس سے قبل بعض وفاقی وزرا کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا

مزید پڑھیں:  بنوں :فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق