ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کا سلسلہ پھرمعطل

ویب ڈیسک:بقایاجات کی عدم ادائیگی پر انشورنس کمپنی نے ایک مرتبہ پھرسے صحت کارڈ پلس پروگرام کے پینل میںشامل تمام سرکاری اورنجی ہسپتالوںمیں مریضوں کے داخلہ اورعلاج کیلئے رجسٹریشن معطل کردی ہے اس حوالے سے گذشتہ روزمذکورہ ہسپتالوں کو سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی جانب سے ایک مراسلہ بھیجاگیاہے جس میںجمعرات کے روزسے ہسپتالوںمیں صحت کارڈ پرنئے مر یضو ں کاداخلہ اورعلاج بندکرنے کی ہدایت کی گئی ہے
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں جاری مالی بحران کی وجہ سے صحت کارڈ پلس پروگرام کیلئے پیسے جاری نہیں کئے جارہے ہیںجس پرہرماہ کے بعد انشورنس کارپوریشن کی جانب سے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت معطل کرنے کا سلسلہ نگران حکومت کے قیام کے بعد شروع کیاگیاہے اور اپریل سے اب تک کے عرصے میں یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ ہسپتالوں میں علاج کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے دوسری جانب سٹیٹ لائف کے ذرائع کا موقف ہے کہ محکمہ صحت کے ذمے صحت کارڈ پلس پروگرام کی مدمیں بقایاجات 31 ار ب روپے سے زائد ہوگئے ہیں صوبائی حکومت کو کم ازکم دس ارب روپے جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس پر کوئی عملدر آمد نہیں ہوا ہے حالانکہ اس سلسلے میں انشورنس کمپنی اور حکومت کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ ہر ماہ بیس تاریخ کو پروگرام کیلئے چار ارب روپے جاری ہو ں گے
ان پیسوں میں ڈیڑھ ارب روپے گذشتہ مالی سال کے بقایاجات اور اڑھائی ارب روپے نئے مریضوں پر خرچ کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم مالی بحران کے پیش نظر نگران حکومت کی طرف سے پیسوں کا اجراء بندکردیاگیاہے جس کی وجہ سے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ذ مے ہسپتالوں کے اربوں روپے کے کلیم جمع ہوئے ہیں اور نتیجے میں ہسپتالوں نے بھی صحت کارڈ پر مریضوں کا علاج بند کردیا ہے اب تک ہسپتالوں نے تمام علاج اپنے اخراجات سے کیا ہے جس کے باعث ہسپتالوں کے پاس موجود تمام فنڈز بھی ختم ہوگئے ہیں
ہسپتالوں نے مریضوں کے علاج کے بدلے پیسے کلیم کئے ہیں تاہم سٹیٹ لائف سے یہ کلیم فنڈز کے نہ ہونے پر کلیئرنہیں ہورہے ہیں اور ادائیگیوں کانظام معطل ہے دوسری جانب بڑے ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اورباچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں بقایاجات کی عدم ادائیگی پرپہلے ہی سے صحت کارڈپرمفت علاج کا سلسلہ معطل کیاگیاہے جبکہ بعض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت معطل پڑی ہے سٹیٹ لائف کے فیصلے سے اب تمام ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنر شپ مانگ رہے ہیں، زاہد خان