غزہ،اسرائیلی حملوں کے بعدغذائی قلت کا مسئلہ سنگین ہو گیا

ویب ڈیسک:غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے بعد غذائی قلت سنگین ہو گئی ہے اور رہائشیوں کے لیے روٹی خریدنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش اور ضروری سامان کی کمی نے غزہ کی پٹی میں بیکریوں اور تندوروںکو بری طرح متاثر کر دیا ہے، جو بیکریاں کھلی ہیں ان کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ رفح میں ایک بیکری کے باہر قطار میں کھڑے سامی جودہ نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ کئی بیکریاں ایندھن، گیس اور بجلی کی کمی کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں بہت زیادہ بھیڑ ہو گئی ہے
لوگ فجر سے پہلے سے صبح 11 بجے تک روٹی کے انتظار میں کھڑے ہیں،جو یہاں دستیاب ہے ،میرے گھر کی ضرورت اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر اندھا دھند بمباری جاری ہے غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت مزید 704 افراد کو شہید کیا گیا جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 800 تک چلی گئی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع