نادہندگان کیخلاف پیسکو اور ایف آئی اے کا مشترکہ کارروائِی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: محکمہ پیسکو کی جانب سے نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اس آپریشن میں ایف آئی اے افسران بھی حصہ لیں گے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق سی ای او پیسکو کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سعد اللہ خان مسعود نے پیسکو افسران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ مؤثر حکمت عملی کے تحت ایف آئی اے پیسکو افسران کی معاونت کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کی معاونت کرنے والے پیسکو عملے کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
پیسکو چیف قاضی محمد طاہر کے مطابق پیسکو اور ایف آئی اے کا اشتراک نہایت خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،جج اغوا میں ملوث 3دہشتگردہلاک