مالی بحران کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کی، فیروز جمال شاہ کاکاخیل

ویب ڈیسک: نگران صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 4 ماہ کے اخراجات کی منظوری دیدی گئی اس موقع پر نگران صوبائی کابینہ کے وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ نگران صوبائِی کابینہ نے مالی بحران کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کی، مالی بحران کو کفایت شعاری پالیسی سے کنٹرول کررہے ہیں۔
وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے جس طرح فاٹا انضمام کیا اگر مالی انضمام بھی کردیتی تو اچھا ہوتا، انتہائی مشکل مالی حالات میں بجٹ ترتیب دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پن بجلی خالص منافع کے بقایاجات 2 ہزار ارب تک پہنچ چکے ہیں، سستا آٹا سکیم کیلئے 20ارب روپے خرچ کئے، سیلاب کے اخراجات اور دیگر تمام اخراجات ملا کر 233ارب کے بقایاجات ہیں۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان