حماس کا جنگ میں حامی قوتوں کو شرکت پر آمادہ کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی جارحیت میں آَئے روز شدت آتی جا رہی ہے جس سے اب تک ساڑھے سات ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے حماس کے سینئر رہنماء موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران، حزب اللہ اور تمام حامی قوتوں کو شرکت کیلئے آمادہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عملاً حالیہ جنگ حماس جیت چکی ہے۔
حماس کے رہنماء نے مزید کہا کہ فلسطین اسرائیل کشیدگی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اسرائیلی ہلاک اور قیدی بنے۔ روس اور چین سمیت کئی ہمدرد ممالک نے فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے صف بندی کر رکھی ہے۔
حماس رہنماء نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 50 اسرائیلی قیدی ہلاک جبکہ 4 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کے خلاف تیسری مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا