فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتے، ایران

ویب ڈیسک: فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں امیرعبداللہیان نے حملوں سے ایران کے براہ راست تعلق کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہمیشہ سیاسی میڈیا اور فلسطین کے لیے بین الاقوامی حمایت رہی ہے۔
امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ بنا ثبوت ایران کا تعلق فلسطین اور اسرائیل کی جنگ سمیت خطے میں کسی بھی حملے سے جوڑنا بالکل غلط ہے۔
امریکا نے بھی اقوام متحدہ کو بتایا کہ وہ ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا، لیکن وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا اس کی پراکسی نے کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ کیا تو واشنگٹن فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ میں‌کنفیوژن سپیکر آفس نے پیدا کی، شبلی فراز