خوردبرد کیس، سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا سے پوچھ گچھ شروع

ویب ڈیسک: کورونا وباء کے دوران سامان کی خریداری میں خوردبرد کیس میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نیب کے سامنے پیش ہوگئے، نیب جے آئی ٹی نے سابق صوبائی وزیر سے پوچھ گوچھ کی اور سوالنامہ بھی تھما دیا۔
سابق صوبائی وزیر تیمو سلیم جھگڑا کو کورونا سامان کی خریداری میں کے پی آر اے رولز اور دیگر قواعد کی خلاف ورزی کیس میں طلب کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹس میں بتایا گیا کہ سامان کی خریداری میں کے پی اراے رولز اور قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔
نوٹس میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ پلاسٹک کے 250 روپے والے جوتے کی قیمت 1950 روپے بتائی گئی، 9 ہزار روپے کے تھرما میٹر کی قیمت 11 ہزار روپے لگائی گئی جبکہ پی پی ایز کٹس مہنگی خرید کر قومی خزانے کو 10 کروڑ 24 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور ساتھ ہی حفاظتی کٹس کی قیمت خریداری کے بعد مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ درج کی گئی۔
ان الزامات کے بعد سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ جب نیب بلائے میں حاضر ہوں گا، نیب کو ہر قسم کی معاونت فراہم کروں گا، میرے ہاتھ صاف ہیں، معاونت فراہمی کو فرض سمجھتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے