غیر قانونی تارکین وطن کو بعض وجوہات کی بنا پر استثنیٰ دیدیا گیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بعض غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتاری سے مستثنی قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے دیگر ممالک کے سفارت خانوں کو ویزے کےلیے درخواستیں دی ہیں انہیں گرفتار نہ کیا جائے جبکہ ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بعض غیر قانونی تارکین وطن نے دیگر ممالک کو ویزے کے حصول کےلیے سفارت خانوں میں درخواستیں دے رکھی ہیں جو ابھی پراسیس میں ہیں اس لئے انہیں بھی گرفتاری سے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے حکم پر تمام مرتب کردہ فہرستیں محکمہ پولیس اور تمام کمشنرز کےساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف