لوئر دیر، خانپور ٹیکنئی روڈ کھنڈرات میں تبدیل، عوام مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: لوئر دیر میں خانپور ٹیکنئی روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دو سال ہو گئے روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس سے نہ صرف عام لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ سکول جانے والے بچے شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اور تو اور مریض کو ہسپتال لے جانے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے کیونکہ سڑک صحیح نہیں۔
عوام نے متعلقہ حکام سے خانپور ٹیکنئی روڈ کے کھنڈرات میں تبدیل ہونے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ دیر لوئر کے عوام کے علاوہ آس پاس کے باسیوں کو بھی اس خستہ حال سڑک نے پریشان کر رکھا ہے۔ سڑک پر گرد و غبار کیوجہ سے سانس اور سینے کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لئے عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا