پشاوراورخیبرمیں 8 ہزار 732 والدین پولیو ویکسین سے انکاری

ویب ڈیسک:2 اضلاع بشمول پشاور میں خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طورپر8 ہزار732 انکاری والدین سامنے آئے ہیں جن کی مزاحمت کی وجہ سے ان کے بچوں کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے جاسکے ہیںرپورٹ کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں 8ہزار471 افراد جبکہ ضلع خیبر میں 261 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پولیو وائرس کی موجودگی کی بنیاد پر تین اضلاع ہنگو ، پشاور اور خیبر میں مہم کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن بعد ازاں سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ضلع ہنگو میں مہم کو ملتوی کیا گیا جبکہ پشاور اور خیبر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں تک رسائی کیلئے سات روزہ مہم چلائی گئی جس کے دوران پشاور اور خیبر میں 17 ہزار 679 بچے گھروں میں موجود نہ ہونے کے نتیجے میں پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم رہے ہیں پشاور میں سو فیصد سے کم جبکہ ضلع خیبر میں مقررہ ہدف کا 97 فیصد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے
مجموعی طورپر2.1 فیصد بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہے ہیں رپورٹ کے مطابق دونوں اضلاع میں مجموعی طورپر پانچ سال سے کم عمر کے11لاکھ 30 ہزار820 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر11لاکھ 25 ہزار 997بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، خیبرپختونخوا اپنی پائی پائی وصول کریگا، مزمل اسلم