ڈی آئی خان دہشتگرد واقعہ پر نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی مذمت

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشتگرد حملہ کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت شہداء کے اہل خانہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔
نگران وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس جوانوں کی قربانیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی