سابق وزیر شاہد خٹک کیخلاف سماعت ملتوی،گرفتارنہ کرنے کاحکم

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار سابق ممبر قومی اسمبلی ہے، ان کے خلاف جتنے کیس ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو دوران سماعت یہ بھی بتایا کہ درخواست گزار کو پہلے بھی کئی بار گرفتار کیا گیا پھر ضمانت پر رہا ہوئے۔
اس پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت سے جواب طلب کرتے ہیں کہ جتنے کیسز ہیں وہ رپورٹ پیش کریں۔
وکیل درخواست گزار کا کہناتھا کہ گزشتہ سماعت پر حکومت سے جواب طلب کیا تین ہفتے ہوگئے جواب نہیں آیا۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کے خلاف جتنے کیسز ہوں اس کی تفصیلی رپورٹ جمع کریں اور اس دوران درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔
اس موقع پر عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت