پشاور ، مظفر سید ایڈوکیٹ کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی سے نالاں، راہیں جدا کر کے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا فیصلہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے پی پی پی سے وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کر کے پی ٹی آئی پی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا باقاعدہ اعلان 21 نومبر کو گرینڈ شمولیتی تقریب کے دوران کریں گے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مظفر سید ایڈوکیٹ پی پی پی کی صوبائی قیادت سے ٹکٹ نہ ملنے پر نالاں ہیں۔ سابق وزراء اعلی محمود خان اور پرویز خٹک نے انہیں پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ