پاک فوج کی فلسطینی عوام کے لیے امدادکی دوسری کھیپ

ویب ڈیسک: پاکستان آرمی نے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی۔ پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غزہ کے لئے امداد کی یہ دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی ہے۔ دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے 40 ٹن فوڈ پیک جبکہ 3 ٹن فوڈ بیگز، 10.8 ٹن ادویات، 26 ٹن حفظان صحت اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس شامل ہیں۔ قبل ازیں پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھیج چکا ہے۔ پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل وقت میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  بشکیک سے لوٹنےوالے طلباء و طالبات آبائی علاقوں کوروانہ کردیئے گئے