ورلڈ کپ 2023ء ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مدمقابل افغانستان الیون کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغان الیون نے پوری ٹیم کے آوٹ ہونے پر 244 رنز بنا کر پروٹیز الیون کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی 97 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ان کے علاوہ باقی کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ افریقی بولرز میں گیریٹ کورٹزی کامیاب بولر رہے جنہوں نے 44 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کی وکٹیں بکھیریں۔
ورلڈ کپ 2023ء میں جوابی اننگز کھیلتے ہوئے افریقی الیون نے 245 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا، پروٹیز الیون کی جانب سے ڈاوسن 76 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹاپ سکورر رہے ان کے علاوہ ڈی کوک نے 41 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا