ورلڈ کپ، پلان کے مطابق کھیلیں گے، بابر اعظم

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے، پوری پلاننگ ہے کہ 10 اوورز کیسے کھیلنے ہیں اور بعد میں کیا کرنا ہے، اگر فخر زمان 20 یا 30 اوورز کھیل گیا تو ہم مطلوبہ رن ریٹ حاصل کر سکتے ہیں جب کہ رضوان اور افتخار کا بھی اہم کردار ہو گا۔
بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے، ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے، کپتانی کے مستقبل کا بعد میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور جنوبی افریقا کیخلاف میچز جیتنا چاہئیں تھے۔ اس شکست پر کسی ایک کو نہیں بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے۔

مزید پڑھیں:  رفاح حملہ، اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا