ڈیرہ، گیس ڈریلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشتگردوں کا حملہ

ویب ڈیسک: ڈیرہ کے سب ڈویژن درازندہ میں موجود گیس ڈریلنگ کمپنی (پرائیویٹ) کے کانوائے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے درازندہ ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید زخمی افراد کو ٹائپ ڈی درازندہ سے ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیرہ میں موجود گیس ڈریلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشتگردوں نے حملہ کیاتھا .

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز