غزہ، مسجد اور الشفاء ہسپتال پر صیہونی فورسز کے حملے،50 نمازی شہید

ویب ڈءیسک: صیہونیوں کا غزہ کی مسجد پر حملہ، 50 نمازی شہید جبکہ متعدد شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں مسجد پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اس دوران مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی. اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران 50 نمازی شہید ہو گئے جبکہ اس کارروائی کے دوران متعدد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے سبرا میں مسجد پر اس وقت بمباری کی جب نماز جاری تھی اور مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔
صیہونی فورسز کی جانب سے اردنی فیلڈ ہسپتال پر بھی فضائی حملہ کیا گیا جس میں 7 ارکان زخمی ہو گئے جبکہ غزہ کے الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی فوجی داخل ہو گئے اور ہسپتال کے جنوبی داخلی راستے کو جزوی نقصان پہنچایا، بیسمنٹ سمیت مختلف حصوں میں تلاشی کے دوران نہ یرغمالی ملے، نہ کسی سرنگ کا نشان ہاتھ لگا جس سے ایک بار پھر اسرائیل کی جاسوسی دھوکہ دے گئی۔
گزشتہ روز صیہونی افواج کی جانب سے الشفاء ہسپتال کو حماس کا مرکزی سٹور قرار دیا گیا تھا، اسرائیلی معلومات کے مطابق الشفاء ہسپتال میں اسلحہ اور وردیاں موجود ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا تاہم اسرائیلی دعویٰ ڈاکٹروں اور حماس نے جھوٹا قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر جارحیت کو 40 روز ہو گئے اس میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔
صیہونی فورسز کے 40 ویں روز ہونے والے حملوں میں مزید 14 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی خان یونس اور وسطی غزہ میں گھروں پر بمباری سے مزید 14 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، اس دوران اسرائیلی فوج نے سکولوں، ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کر کے فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافہ کیا۔
یاد رہے کہ غزہ کے ہسپتال پر حملے کے دوران 50 نمازی شہید کر دیئے گئے جبکہ اردن پر بھی فضائی حملہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری