مہنگائی کا جن بے قابو، 25 اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور

ویب ڈیسک: مہنگائی کا جن بے قابو، شرح میں ریکارڈ 9 اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث 25 اشیائے ضروریہ عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔
ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 9اعشاریہ 95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، اس حساب سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں 25 اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے بھی دور ہوتی جا رہی ہیں۔
مہنگائی کے حوالے سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41اعشاریہ 90 تک پہنچ گئی۔
اس حالیہ انفلیشن کے باعث ملک میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جبکہ 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 8اعشاریہ 88 فیصد، دال مسور5اعشاریہ 28 فیصد، زندہ مرغی 3اعشاریہ 99 فیصد، لہسن 3اعشاریہ 09 فیصد، نمک 2اعشاریہ 93 فیصد آٹا 2 اعشاریہ 64 فیصد، ایل پی جی 2 اعشاریہ 03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔
مہنگائی کے جن نے عوام کو بے حال کر دیا ہے، حالیہ مہنگائی کی بڑھتی شرح کے مطابق ٹماٹر فی کلو 11 اعشاریہ 16 فیصد سستے ہوئے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 4 اعشاریہ 24 فیصد کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات