ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے انتظامات مکمل، موبائل سروس بند،دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 26 نومبر کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ صوبے کے 7 اضلاع پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، سوات، ڈی آئی خان اور دیر لوئر میں منعقد ہوں گے۔
ان 7 اضلاع میں ہونے ولاے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 46 ہزار 220 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ان امیدواروں کے لیے 11 سنٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری 20 نومبر سے 30 نومبر تک کے ایم یو میں موجود رہتے ہوئَے سارے عمل کی نگرانی کرتی رہے گی، اس دوران سائبر سیکیورٹی کی غرض سے ایف آئی اے کی مدد بھی انہیں حاصل ہو گی۔
یاد رہے کہ سابق تجربات کے پیش نظر اب کی بار ٹیسٹ کے دوران سنٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شامل 58 فیصد فی میل امیدواروں کی وجہ سے لیڈیز پولیس بھی تعینات رہے گی جبکہ سنٹرز کے اطراف میں موبائل سروس معطل رہے گی، ٹیسٹ کے روز صبح 9 بجے سے سہہ پہر تین بجے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی