پشاور، غیر قانونی مقیم تارکین وطن کا ڈیٹا خصوصی ٹیموں کو فراہم

ویب ڈیسک: پشاور میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کے انخلاء کے لیے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہر ضلع کے ڈی یس پیز کی نگرانی میں ایس ڈی پی اوز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایچ اوز بمعہ نفری خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تشکیل شدہ خصوصی ٹیموں کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی فہرستیں فراہم کی گئی ہیں۔خصوصی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اپنے اہداف پورا کرکے غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو قائم ہولڈنگ کیمپ میں جمع کریں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پی او آر اور اے سی سی کارڈز رکھنے والے غیر ملکیوں کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جعلی پی او آر، اے سی سی کارڈز اور شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے ڈویژنل سطح پر خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں جو ہر ڈویژن میں جعلی کارڈز چیک کرینگی۔
یاد رہے کہ خصوصی ٹیموں کو غیر قانونی مقیم تارکین وطن کا ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار