پشاور، 3 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کیا گیا، محکمہ داخلہ

ویب ڈیسک: محکمہ داخہ کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اب تک مجموعی طورپر3ہزار 263غیر قانونی طورپر رہائش پذیر افغانیوں کو ڈیپورٹ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے، اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 18 ہزار 482 افراد براستہ طورخم جا چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق انگو ر آڈے سے 3ہزار263 غیر ملکی مہا جرین کو وطن واپس بھیجا گیا، بر استہ خرلاچی بارڈر 419 غیر ملکی افراد کو اپنے وطن منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ 17 ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر 2لاکھ 22ہزار164افراد اپنے وطن جا چکے ہیں جبکہ 305 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو طورخم بارڈر کے راستے جلاوطن کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طورپر3ہزار 263غیر قانونی طورپر رہائش پذیر افغانیوں کو اب تک ڈیپورٹ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات