پشاوراورخیبرمیں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،سینکڑوں گرفتار

ویب ڈیسک: افغان مہاجرین کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ کے دو اضلاع پشاور اور خیبر میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران دونوں اضلاع سے 492 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افغان مہاجرین کو سرحد پار کروا کے افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے 427 جبکہ ضلع خیبر سے 65 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو غیر ملکی افغان مہاجرین کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا ہے، پشاور اور خیبر میں جاری کریک ڈاؤن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی