حماس اسرائیل جنگ، اردن کا پہلا فیلڈ ہسپتال غزہ پہنچ گیا

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے علاج معالجہ کیلئے اردن کا پہلا فیلڈ ہسپتال غزہ پہنچ گیا۔ اس حوالے سے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے بھیجا گیا فیلڈ ہسپتال غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا ہے۔ اس فیلڈ ہسپتال سے زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے گی۔
7 اکتوبر کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ فلسطینیوں کی دادرسی کیلئے پریکٹیکلی اقدام اٹھایا گیا۔ 7 اکتوبر سے حماس اسرائیل جنگ نے علاقے کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا تھا۔ شدید لڑائی کے دوران ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
شمالی غزہ میں انڈونیشیا کے ہسپتال کے آس پاس، جہاں ہزاروں مریض اور بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں انہیں فوری طبی امداد ملنے کی امید پیدا ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج ہسپتال اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ حماس اسرائیل جنگ سے اب تک 12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 20 نومبر کو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس پہنچنے پر اردن کے ایک فیلڈ ہسپتال کو لے جانے والا امدادی قافلہ بھی ساتھ موجود تھا۔
اردن کے فیلڈ ہسپتال کا سامان رفاح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا، گزشتہ ماہ حماس اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ اپنی =نوعیت کی پہلی ترسیل ہے۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے انڈونیشیا کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع