نوشہرہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کتر پانڑ میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت گل نواز خان کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کا نام معلوم نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے دو افراد میں ایک کا نام نعیم خان جبکہ دوسرے کا نام ین خان ہے۔
اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ نوشہرہ میں ہونیوالی فائرنگ کا یہ واقعہ مستورات کے تنازعہ پر پیش آیا۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ نوشہرہ میں مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک