شان مسعود کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

ویب ڈیسک :پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی قیادت میں قومی سکواڈ آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچ گئی، جہاںسے قومی ٹیم کینبرا جائے گی۔
قومی ٹیم 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا باقاعدہ آغاز کرے گی، قومی ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے ساتھ چار روزہ میچ کھیلے گی۔
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم، دوسرا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز