لاہور سے آنے والا مردہ مرغیوں کا 16سو کلو قیمہ پکڑ لیا گیا

ویب ڈیسک: محکمہ خوراک نے مردہ مرغیوں کے ہڈیوں سے تیار شدہ 16 سو کلو قیمہ برآمد کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا جبکہ قیمہ کو تلف کیا جائے گا۔ محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کو اطلاع ملی کہ لاہور سے مردہ مرغیوں کے ہڈیوں سے تیار شدہ قیمہ کو پشاور منتقل کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں جس پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ’ کمال احمد اور فوڈ انسپکٹر شاہ فہد نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی مالک کو دھرلیا
جس کے قبضے سے 16 سو کلو مضر صحت قیمہ قبضے میں لے کر ملزم کو جیل بھیج دیا جبکہ قیمہ کو تلف کیا جائے گا۔ محکمہ خوراک نے واضح کیا کہ مردہ مرغیوں کے ہڈیوں سے تیار شدہ قیمہ کو کباب فروشوں’ شادی ہالز اور تکہ فروشوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید