ورسک روڈ دھماکہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،سی سی پی او

ویب ڈیسک: سی سی پی او سید اشفاق انور نے مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
یاد رہے کہ ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقع تھانہ مچنی گیٹ کی حدود مین ورسک روڈ نزد بابو گڑھی چوک میں پیش آیا۔
سی سی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ واقع سے متعلق دیگر یونٹس کے ہمراہ باریک بینی سے جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی