پشاور ایکسائز کی اہم کارروائی، آئس کی بھاری کھیپ سمیت ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ایکسائز انٹیلی جنس بیورو سرویلنس کی اہم کارروائی، بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کا اہم کارندہ اور سہولت کار سمگلر گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز انٹیلی جنس بیورو سرویلنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کا اہم کارندہ رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےحاجی کیمپ بس سٹاپ پر ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 1010 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ساجد ولد علی خیل ساکن اکاخیل باڑہ آئس ودیگر منشیات اسلام آباد اور بعد ازاں بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ عین موقع پر دھر لیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو سرویلنس ٹیم کے ہاتھوں گرفتار ملزم کا پاسپورٹ اور منشیات و دیگر سامان قبضے میں لے کر مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے ملزم ساجد کیخلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی