پشاور:پی ٹی آئی کو کنونشن کیلئے اجازت دے دی گئی

ویب ڈیسک : پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو کنونشن کے لئے باقاعدہ طورپر اجازت دے دی گئی ہے ۔
کنونشن کے انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 22نقات پر مشتمل این او سی جاری کردیاجس کے تحت ریاست کے خلاف نعرے بازی اور نفرت انگیز تقاریر پر پابندی ہوگی ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کنونشن کے منتظمین کسی غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ سیکورٹی انتظامات کی ذمہ داریاں بھی منتظمین کی ہوگی۔
کنونشن کے منتظمین ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں گی جبکہ اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی پر بھی پابندی ہوگی ۔
منتظمین کو سرکاری املاک کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ‘ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی، شہباز شریف