پاکستان اوریجن کارڈ، افغان باشندوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد کے 33 صفحات پر مشتمل فیصلہ کے مطابق پاکستانی مرد یا خواتین سے شادی کرنیوالے افغان باشندوں کیلئے رولز میں نرمی کرنی چاہئے۔
فیصلہ میں کہا گیا کہ پی او سی کارڈ کے حوالے سے تمام درخواستیں جزوی طور پر منظور کی جاتی ہیں۔ تمام درخواست گزار پی او سی کے لئے متعلقہ فورم میں اپلائی کریں۔
پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے افغانوں کی پی او سی کیلئے پاسپورٹ، شناختی کارڈ لازمی قرار نہ دیا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ افغان مہاجرین 4دہائیوں سے یہاں رہ رہے ہیں، ان کیلئے یہ مشکل مرحلہ ہے۔ شادی کرنیوالوں کو ضروری ڈاکومنٹس فراہمی کے بعد پی او سی کارڈ جاری کیے جائیں۔
عدالت کا مزید اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑے میں مرد یا خاتون پاکستانی ہوں تو نکاح رجسٹرڈ کرنے میں آسانی پپدا کریں۔
پاکستانی افغان جوڑے کے بچوں کی رجسٹریشن میں بھی کوئی غیر ضروری رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ ہائی کورٹ نے نادرا کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کلیئرنس کے بعد کارڈ ایشو ہوگا۔ کلیئرنس نہ ہونے کی صورت میں نادرا درخواست مسترد کریں۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے