سیاسی جوڑ توڑ‘نواز شریف اور شجاعت کی دو دہائیوں کے بعد ملاقات

ویب ڈیسک : ملک میں عام ا نتخابات کے حوالے سے باقاعدہ طورپر سیاسی جوڑ توڑ کا آغاز ‘پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 2 دہائیوں کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔
قائد ن لیگ نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر غور کیا گیا۔
شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچنے والے لیگی وفد میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما رانا ثنا اللہ بھی شامل تھے جبکہ ملاقات میں چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے ۔
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے‘ نواز شریف کو معیشت کی بحالی، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن