ڈیرہ اسماعیل خان،سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران حبیب الرحمان نامی طالبان کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے آپریشن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں 25 دہشت گرد کمانڈر احسان عرف چونا،عطاء الرحمان عرف لالئی کی کمانڈ میں فعال ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آپریشن کے لئے مقامی افراد سے علاقہ خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے، سی ٹی ڈی ذراءع کے مطابق تمام دہشت گردوں کو ختم کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان