چارسدہ، اراضی تنازعہ ایک اور جان نگل گیا، چچا زاد بھائی قتل

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں اراضی تنازعہ پر ملزم نے اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے مرزا ڈھیر تنگی میں اراضی تنازعہ پر ملزم نے اپنے چچا زاد بھائی کو جان سے مار ڈالا۔
مقتول عبداللہ ولد شوکتِ پیشی بھگتنے کیلئے کچہری آ رہے تھے کہ اس دوران واقعہ پیش آیا۔
واقعہ کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی