پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کر سکتا ہے: اسماعیل ہانیہ

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اور ہمیں اس سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔
اسماعیل ہانیہ نے مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ میں ہمارے بیس ہزار بچے عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیںپاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گر گئی، دو خواتین شدید زخمی