موسمیاتی وائرس کے باعث مرغی قیمت میں کمی آنا شروع

ویب ڈیسک: مرغیوں میں برڈ فلو و موسمیاتی وائرس کے باعث مرغیوں کے ہلاک ہونے پر قیمت 350روپے فی کلو تک آ گئی ہے جبکہ مرغی کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ مردہ مرغیوں کے کاروبار کا سامنے آنا بھی بتایا جا رہا ہے چند روز قبل پشاور کی مارکیٹ میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 400روپے سے تجاوز کر گئی تھی جو گھٹ کر اب فی کلو سے 350روپے فی کلو تک آگئی ہے۔ مرغیوں میں موسمیاتی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ برڈ فلو وغیرہ کے وائرس بھی مرغیوں میں پھیل رہا ہے
سردیوں کے باعث بھی مرغیاں مر رہی ہیں۔ محکمہ خوراک کی جانب سے اب تک ہزاروں مردہ مرغیوں کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی ہے ۔ مرغیوں میں بڑھتے ہوئے موسمیاتی وائرس کے باعث مرغیاں مر رہی ہیں جس کے باعث اس کی قیمت میں بھی تیزی سے کمی آ رہی ہے شادی بیاہ وغیرہ کی تقریبات میں مرغیوں کے استعمال میں کمی ہوئی ہے جسکے باعث مرغی کی خرید و فروخت میں بھی کمی آئی ہے ۔ مردہ مرغیوں کو شادی ہالوں وغیرہ کو سپلائی کرنے کا انکشاف بھی ہوا تھا ۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر