جموں و کشمیر

ممبئی، مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دو متنازع بل منظور

ویب ڈیسک: کشمیر پر بھارتی مظالم کی عالمی سطح پر نظیر نہیں ملتی۔ جہاں جانی و مالی مسائل ہی نہیں بلکہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت ہی تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی لوک سبھا میں وزیرداخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل 2023ء اور جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل 2023ء پیش کیے جسے منظور کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریزرویشن ترمیمی بل 2023ء کے تحت جموں و کشمیر اسمبلی میں 3 نشستیں مختص کی گئی ہیں، ایک نشست پاکستان کے کشمیر سے نکالے گئے افراد اور دو نشستیں بے گھر کشمیری پنڈتوں کیلئے رکھی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ پیش کردہ تشکیل نو ترمیمی بل میں جموں و کشمیر یونین میں لداخ کے علاقے کو شامل کیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کے تناظر میں دیکھا جائے تو بھارت جموں و کشمیر کی ہیئت ہی تبدیل کرنے کے درپے ہے۔
اس حوالے سے عالمی سطح پر بھی کافی شور اٹھ رہا ہے جہاں کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی منشا کے مطابق طے کئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان