غزہ، اسرائِیل کو دہرا نقصان، سابق فوج سربراہ کا بیٹا اور میجر ہلاک

ویب ڈیسک: حماس سے جھڑپ میں سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا اور میجر ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں جاری حماس اور اسرائیلی افواج کے مابین جنگ شدت اختیار کر گئی۔
دونوں جانب سے بھرپور حملے کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غزہ میں جھڑپ کے دوران اسرائیل کے سابق فوج سربراہ گاڈی آئزن کوٹ کا بیٹا گال میر آئزن کوٹ مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن کا بیٹا بھی غزہ میں مارا گیا جبکہ ایک اور جھڑپ میں اسرائیلی میجر یوناٹن ڈیوڈ ڈائیٹش خان یونس میں ہلاک ہواہے.
اس حوالے سے اسرائیلی فوجی ترجمان نے تصدیق کر دی ہے۔ یاد رہے کہ غزہ میں جنگ میں کافی تیزی آ گئی ہے، اسرائیل کے سابق سربراہ کا بیٹا اور میجر ہلاک ہو گئے۔ اس دوران فلسطینی شہداء کی تعداد بھی 17 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے.

مزید پڑھیں:  حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹرگوہر