10 سال بعد سعودی عرب میں شام نے اپنا سفیر تعینات کر دیا

ویب ڈیسک: شام نے 10 سال بعد سعودی عرب سے روابط بحال کرتے ہوئے اپنا سفیر تعنیات کر دیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایمن السوسان کو سعودی عرب میں تقریباً 10 سال کے وقفے کے بعد شام کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدام 2012ء کے بعد پہلی بار اٹھایا گیا۔ ایمن السوسان کی حلف برداری کی تقریب میں شام کے صدر بشار الاسد نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ شام نے 2012ء میں سعودی عرب سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے اور اب 10 سال بعد شام نے اپنا سفیر تعینات کر دیا ہے۔
شام کی جانب سے یہ اقدام 2011ء میں عرب لیگ کی جانب سے شام کی خانہ جنگی کے موقع پر اس کی رکنیت معطل کرنے کے جواب میں اٹھایا گیا۔
سعودی عرب کے علاوہ دنیا بھر کے دیگر ممالک نے بھی شام میں اپنے سفاتخانے بند کر دیئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا