اعتزاز

نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نواز شریف کو جتوانا چاہتے ہیں‘اعتزاز

ویب ڈیسک :پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میاں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت سے جتنوانا چاہتے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار نظر نہیں آرہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران حکومت آئندہ عام انتخابات میں میاں نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دینے کے لئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں جوکہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا