47 فلسطینی ایتھلیٹ

اسرائیلی بمباری میں 47 ایتھلیٹ شہید ہو چکے، فلسطین اولمپک کمیٹی

ویب ڈیسک: فلسطینی اولمپک کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 47 فلسطینی ایتھلیٹ بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے خان یونس، رفح، بیت لاھیا پر بمباری میں 24 گھنٹوں میں مزید 133 فلسطینی شہید ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ کے رہائشی علاقوں خان یونس، رفح، بیت لاھیا میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور ہزاروں فلسطینی اسرائیلی بموں سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں۔
فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے فلسطینیوں کو نکالنے میں شدید دشواریاں ہیں، ایندھن کی کمی سے شہری دفاع کے پاس اب صرف ایک گاڑی قابل استعمال ہے۔
دوسری طرف اسرائیل نے خان یونس سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے منصوبے کے تحت علاقہ خالی کرنے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔
علاوہ ازیں حملوں میں شدت سے غذا کا بحران سنگین ہونے لگا ہے جبکہ امدادی سامان اور ایندھن کی غزہ تک رسائی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس کے حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے