گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز

کرک، سوئی گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز پھٹنے سے 10 افراد جھلس گئے

ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی خطرے کے پیش نظر پلاسٹک بیگز میں گیس بھروانے پر دفعہ 144 لگا کر پابندی عائد کررکھی ہے۔
ویب ڈیسک: کرک میں سوئی گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلسنے کا افسوسناک واقعہ تحصیل بانڈہ کے علاقہ عیسک خماری میں پیش آیا۔
پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں موجود قدرتی گیس میں آگ لگنے سے دھماکہ ہوگیا جس میں بچوں سمیت 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔
کے پی میں گھروں میں قدرتی گیس کی عدم فراہمی کے سبب لوگ سوئی ناردرن کی مین ڈسٹری بیوشن لائن میں سوراخوں سے وال لگا کر پلاسٹک کے تھیلوں میں گیس بھر کر گھر لے جاتے ہیں، چلتے پھرتے یہ بم بڑے حادثے کا سبب بن جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی خطرے کے پیش نظر پلاسٹک بیگز میں گیس بھروانے پر دفعہ 144 لگا کر پابندی عائد کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور