وزیراعظم

طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں دہشت گرد گروپوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے، زبان، رنگ، نسل، عقیدے سمیت کسی بھی بنیاد پر کسی بھی گروہ یا فرد کو پرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انوارالحق کاکڑ نے شہدا کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، حکومت کے پاس کوئی تمغہ کوئی ریوارڈ ایسا نہیں ہے جو شہدا کے لواحقین کے غم کا مداوا کر سکے، شہید کا اجر اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے، پوری قوم ہمیشہ شہدا کی قربانیوں کی مقروض رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، سیاستدانوں، صحافیوں، سول سوسائٹی، طلبہ، افواج پاکستان سمیت معاشرے کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
نگرن وزیراعظم ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیں، اگر وہ مکمل طور پر اپنی غلطی قبول اور غیر مشروط سرنڈر کریں تو ریاست فیصلہ کر سکتی ہے، اگر ایسا نہیں تو ہم سو سال تک بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ریاست ایسے لوگوں سے بات چیت نہیں کرے گی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ریاست اپنے عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کرے گی اور اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی